LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب آج ہوگا،گیارہ امیدوار میدان میں صنعتوں کی سالانہ انسپکشن کا فیصلہ مسترد، ‘فباٹی’ کا الیکٹرک انسپکٹریٹ سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ

گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان

Web Desk

6 November 2026

خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے؛ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 9 نومبر (یومِ اقبال) سے پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست فضائی سروس کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ساؤتھ ایئرویز’ کے تعاون سے پشاور اور لاہور کے مابین فضائی رابطہ بحال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فضائی سروس کے ذریعے پشاور سے لاہور کا سفر اب محض 50 منٹ سے ایک گھنٹے میں طے ہو جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں اس روٹ پر ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ پہلی پرواز 9 نومبر کو دوپہر تقریباً ایک بجے پشاور سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے لاہور میں مقیم صوبے کے شہریوں، تاجروں اور سرکاری ملازمین کو بہترین اور تیز ترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سے کوئٹہ کے لیے بھی براہِ راست پروازیں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، چترال اور پاراچنار کے لیے بھی فضائی رابطے بحال کرنے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ صوبے کے تمام خطوں کو فضائی راستوں کے ذریعے جوڑنے اور پشاور کو ایک بار پھر ‘پھولوں کا شہر’ بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔