اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار
Web Desk
6 November 2026
خیبر پختونخوا کے سرحدی ضلع اپر کُرم میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان کے اندر دراندازی کی ایک اور خطرناک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک مسلح افغان خارجی کو حراست میں لے لیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغانستان کی سرحد کی جانب سے دہشت گردوں کا ایک گروپ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسلح رکن کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی واپس افغان علاقے کی طرف فرار ہو گئے۔ گرفتار ہونے والے افغان خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کے علاقے سپین غر کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں متحرک خارجی کاظم گروپ میں شمولیت اور کارروائیاں کرنے کے لیے سرحد پار کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 سب مشین گن (SMG)، 4 میگزین اور 88 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس سے ایک نوٹس نوٹ بک بھی ملی ہے، جس میں مختلف حساس مقامات کی نشان دہی اور بم بنانے کی جدید تکنیکوں سے متعلق تفصیلات درج ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان خارجی قاری وقاص سے مزید اعلیٰ سطحی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور سرحد کی دونوں جانب موجود سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں دو دہائیوں بعد تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بحال ہونے کی تیاری
6 November 2026
پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی رینک کے 3 افسروں کے دوبارہ تقرر و تبادلے
6 November 2026
خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی نہیں ریاست کے ساتھ ہیں: امیر مقام
6 November 2026
اختلافات کے بجائے عوامی مشکلات حل کرنا ترجیح، وفاق سے ملکر چلنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو
6 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پشاور: حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد فائرنگ سے جاں بحق
6 November 2026