LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری ورلڈ کلچر فیسٹیول: امریکی موسیقاروں کی میوزک اور پولش آرٹسٹ کی فائن آرٹس ورکشاپ پاکستان میں دو دہائیوں بعد تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بحال ہونے کی تیاری پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی رینک کے 3 افسروں کے دوبارہ تقرر و تبادلے خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی نہیں ریاست کے ساتھ ہیں: امیر مقام اختلافات کے بجائے عوامی مشکلات حل کرنا ترجیح، وفاق سے ملکر چلنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ پشاور: حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد فائرنگ سے جاں بحق کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو سٹاک شعبے میں اہم پیشرفت فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان میں دو دہائیوں بعد تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بحال ہونے کی تیاری

Web Desk

6 November 2026

پاکستان میں 20 سال کے طویل عرصے بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی آف شور سرگرمیاں باقاعدہ بحال ہونے جا رہی ہیں، جس کے سلسلے میں ترک پٹرولیم کمپنی کا جدید ترین سیسمک سروے جہاز 17 سے 20 نومبر کے درمیان کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ترک جہاز کی آمد، سیکیورٹی، لائیو آپریشنز اور سمندری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پٹرولیم نے اعلان کیا کہ وہ ترک جہاز کی کراچی آمد پر ذاتی طور پر اس کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور ترکیہ کی دیرینہ دوستی اور حال ہی میں طے پانے والے تاریخی “مکہ معاہدے” (Mecca Defense Pact) کے بعد توانائی کے شعبے میں تعاون کا ایک انتہائی اہم سنگِ میل ہے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ یہ آف شور منصوبہ پاکستان کی توانائی کی سلامتی، ملکی معیشت کی استحکام اور ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ روابط کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کرے گا۔ ترکیہ کی پٹرولیم کمپنی کے پروجیکٹ مینیجر نے پاکستانی حکام کے بھرپور اور بلا تعطل تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو کراچی میں آپریشنز کی کامیابی کے لیے مکمل باہمی رابطہ کاری برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔