صدر ورلڈ بینک اجے بنگا کا گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ، بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام
Web Desk
1 February 2026
صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے راولپنڈی کے قریب حسن ابدال میں واقع تاریخی گردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خصوصی عبادت میں شرکت کی اور لنگر خانہ میں کھانا بھی تناول کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر محمد اورنگزیب اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گردوارہ سری پنجہ صاحب میں صدر ورلڈ بینک کی آمد سے دنیا کو ایک مثبت پیغام جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر تاریخی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، جبکہ حکومت پنجاب مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے۔
رمیش سنگھ اروڑہ کے مطابق ہر سال بیساکھی کے موقع پر ہزاروں ملکی و غیر ملکی سکھ یاتری گردوارہ سری پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں۔
دورے کے موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (مزارات) متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق، ایڈیشنل سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب حیدر عباس وٹو، کمشنر راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی اور ڈی سی اٹک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026