اسی طرح چلوں گی جیسے دنیا پر میرا ہی اختیار ہو،متھیراکا ناقدین کو دو ٹوک جواب
Web Desk
30 November 2025
بولڈ شخصیت اور صاف گوئی کے باعث شہرت رکھنے والی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہیں، حال ہی میں فیشن شو کے دوران ان کی ریمپ واک کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد متعدد صارفین نے ان کی واک اور ظاہری خدوخال پر سخت تنقید کی۔
وائرل ویڈیو پر کچھ صارفین نے کہا کہ متھیرا پہلے زیادہ خوبصورت دکھتی تھیں جبکہ اب ان کا وزن بڑھ گیا ہے، کچھ نے ان کی واک کو غیرمعیاری قرار دیا، ایک صارف نے طنز کرتے ہوئےلکھا “اس سے اچھی واک تو میں کر لو”جبکہ چند صارفین نے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں “ملازمہ جیسی”قرار دیا۔مسلسل تنقید کے بعد متھیرا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ لوگ ان کے بارے میں منفی باتیں بنا رہے ہیں، حالانکہ وہ صرف اپنی صحت پر توجہ دیتے ہوئے خوش رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔متھیرا کے مطابق انہیں شو میں بطور ماڈل مدعو کیا گیا تھا اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تاہم بیمار ذہنیت رکھنے والے پیجز ان کے خلاف بے بنیاد باتیں پھیلا رہے ہیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کا گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے اور وہ تھائرائڈ کے مسائل کا بھی سامنا کر رہی ہیں، اس کے باوجود تنقید کرنے والے لوگ صورتحال کو سمجھے بغیر طنزیہ رویّہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے پیجز اور ان پر نازیبا تبصرے کرنے والوں پر انہیں افسوس ہے،اپنے بیان کے آخر میں متھیرا نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ وہ ایک تنگ نظر معاشرے میں حوصلے اور اعتماد کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں اور آگے بھی ایسے ہی بڑھتی رہیں گی، ان کے بقول”میں اپنے لیے اسی طرح چلوں گی جیسے دنیا پر میرا ہی اختیار ہو“
متعلقہ عنوانات
میرے پاس ’جن‘ ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس موجودگی کا احساس دلاتا ہے، محسن گیلانی
1 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی ’دائرہ‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
31 August 2026