وائی فائی اب دیواروں کے پار بھی انسانی حرکت محسوس کرنے کے قابل
Web Desk
8 January 2026
جدید سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ وائی فائی سگنلز اب دیواروں کے پار بھی انسانی موجودگی اور حرکات کا سراغ لگا سکتے ہیں۔
2022 میں کارنیگی میلون یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا جدید نظام متعارف کرایا جس کے ذریعے روزمرہ استعمال ہونے والے وائی فائی سگنلز سے کسی کمرے میں موجود افراد کی پوزیشن اور حرکات کا درست اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کسی اضافی کیمرے یا سینسر کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ موجودہ وائی فائی روٹرز کو ڈیپ لرننگ الگورتھمز کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
محققین کے مطابق جب وائی فائی سگنلز انسانی جسم یا دیگر اشیاء سے ٹکراتے ہیں تو ان میں معمولی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا تجزیہ نیورل نیٹ ورک کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو انہیں تھری ڈی سلیوئٹس میں تبدیل کر دیتا ہے۔ اس طریقے سے دیوار کے دوسری جانب موجود افراد کی حرکات جیسے بیٹھنا، کھڑا ہونا یا چلنا بھی شناخت کی جا سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی روایتی کیمروں یا لائیڈار پر مبنی موشن ڈیٹیکشن سسٹمز کے مقابلے میں زیادہ سادہ اور کم لاگت ہے، کیونکہ یہ کسی گھر یا دفتر کو بغیر اضافی ہارڈویئر کے ایک بنیادی موشن سینسنگ سسٹم میں تبدیل کر دیتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ نظام بزرگ افراد کی نگرانی، گھریلو سیکیورٹی اور ایمرجنسی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کے ساتھ پرائیویسی سے متعلق خدشات پر بھی توجہ دلائی ہے۔ اگرچہ یہ نظام کیمروں پر انحصار نہیں کرتا، جس سے ذاتی معلومات کے افشا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے، لیکن پھر بھی اس کے ذمہ دارانہ اور قانونی استعمال پر زور دیا جا رہا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنا کر انسانی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کے اخلاقی اور قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026