گاڑی کی USB پورٹ سے موبائل فون سست چارج کیوں ہوتا ہے؟ وجہ سامنے آگئی
Web Desk
5 October 2026
سفر کے دوران گاڑی میں سمارٹ فون چارج کرنے والے صارفین کو اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ فون گھر کے مقابلے میں بہت سست چارج ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق فون کی چارجنگ کا انحصار وولٹیج، ایمپئرز اور واٹس پر ہوتا ہے، جبکہ اکثر گاڑیوں میں نصب پرانی USB-A پورٹس صرف 0.5 ایمپیئر تک محدود کرنٹ فراہم کرتی ہیں، جو جدید اسمارٹ فونز کے لیے ناکافی ہے۔ اگرچہ USB-C ٹیکنالوجی نے اس صورتحال میں بہتری پیدا کی ہے، تاہم محدود پاور سپلائی اب بھی سست چارجنگ کی بڑی وجہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار چارجنگ کے لیے گاڑی میں مناسب USB-C پورٹ نہ ہونے کی صورت میں زیادہ پاور فراہم کرنے والا کار چارجر استعمال کرنا ایک بہتر حل ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026