عاصم اظہر نے نغمہ ’میری زندگی ہے تو‘ کس کے نام کیا؟ ویڈیو وائرل، مداح خوش
Web Desk
28 December 2025
معروف گلوکار عاصم اظہر کا مقبول او ایس ٹی ’’میری زندگی ہے تو‘‘ ان دنوں شائقین میں بے حد مقبول ہو رہا ہے اور ہر طرف یہی نغمہ گونج رہا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی عاصم اظہر کا ایک جذباتی اقدام بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
عاصم اظہر، جو نئی نسل کے پسندیدہ گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں، ماضی میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات اور بعد ازاں بریک اپ کے باعث بھی خبروں میں رہے۔ حالیہ دنوں میں دونوں کے ایک ساتھ نظر آنے پر قربت کی افواہیں ایک بار پھر گردش کرتی رہیں، تاہم دونوں نے تاحال اپنے تعلقات کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
اس تمام تر گوسپ کے برعکس عاصم اظہر نے اپنی توجہ ایک نہایت خوبصورت اور جذباتی لمحے کی جانب مبذول کروائی، جب انہوں نے اپنا سپر ہٹ او ایس ٹی ’’میری زندگی ہے تو‘‘ اپنی والدہ گلِ رانا کے نام کر دیا۔ عاصم نے والدہ کی سالگرہ کے موقع پر اس گیت کی خصوصی پرفارمنس پیش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ عاصم اظہر نے ایک طویل اور دل کو چھو لینے والا کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے والدہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نغمہ اس خاتون کے نام ہے جس نے انہیں زندگی کا مطلب سکھایا، ہر مشکل سے نکلنا سکھایا، ہمدردی، محبت اور شفقت کا درس دیا اور جو کچھ وہ آج ہیں، وہ سب ان کی والدہ کی بدولت ہے۔
مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے عاصم اظہر کے اس اقدام کو نہ صرف خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے بلکہ اسے ماں کے ساتھ محبت اور عقیدت کی خوبصورت مثال بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026