شاہ رخ کی کون سی خوبی نے ماہرہ خان کو متاثر کیا؟ اداکارہ نے بتادیا
Web Desk
25 November 2025
پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو عاجزی پسند اور اپنے کام سے محبت کرنے والا قرار دے دیا۔
اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی پروموشن کے حوالے سے معروف اینکر منصور علی خان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ بڑے فنکاروں میں ہمیشہ عاجزی، پروفیشنلزم اور اپنے کام سے بے پناہ محبت پائی جاتی ہے، یہ چیز انہوں نے بالی ووڈ میں کام کے دوران شاہ رخ خان کے اندر دیکھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے شاہ رخ خان ہوں یا ہمایوں سعید، فواد خان یا فہد مصطفیٰ ان سب میں مشترکہ خوبی ان کی انکساری اور پروفیشنل رویہ ہے جو انہیں سپر اسٹار بناتا ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انکی پسندیدہ خواتین اداکاراؤں میں شہناز شیخ، صنم بلوچ اور سجل علی شامل ہیں جبکہ پسندیدہ مرد اداکار فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید اور فواد خان ہیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئی ہیں اس لیے اردو پر ان کا کنٹرول اچھا ہے جبکہ انگریزی کا استعمال وہ کام کے مطابق کرتی ہیں۔ بھارت میں کام کرنے کے دوران انہیں مقامی زبانیں جیسے گجراتی، بولنے کا بھی تجربہ ہوا جس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026