LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2025 میں کونسی ڈیوائسز کی اپ ڈیٹس روک دی گئیں؟

Web Desk

1 January 2026

سال 2025 اسمارٹ فون انڈسٹری کے لیے نہایت مصروف رہا، جہاں ایک جانب نئے جدید موبائل فونز متعارف کرائے گئے، وہیں دوسری جانب کئی پرانے اسمارٹ فونز کے لیے سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا سلسلہ ختم کر دیا گیا۔ اس پیش رفت نے لاکھوں صارفین کو متاثر کیا ہے، جنہیں اب اپنے ڈیوائسز کی سیکیورٹی اور کارکردگی کے حوالے سے محتاط رہنا ہوگا۔

ایل جی

ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے خراب فروخت کے باعث سال 2021 میں موبائل فونز کی تیاری بند کر دی تھی، تاہم کمپنی کی جانب سے صارفین کے لیے جون 2025 تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کی جاتی رہیں۔ اب 30 جون 2025 کو ایل جی نے باضابطہ طور پر اپنے اپ ڈیٹ سرورز بند کر دیے ہیں، جس کے بعد ایل جی کے تمام اسمارٹ فونز کو مزید کوئی سافٹ ویئر یا سیکیورٹی اپ ڈیٹ نہیں ملے گی۔

آئی فون

ایپل کی جانب سے بھی 2025 میں چند پرانے آئی فون ماڈلز کے لیے اپ ڈیٹس کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق درج ذیل آئی فونز کو اب نئی iOS اپ ڈیٹس یا سیکیورٹی پیچز موصول نہیں ہوں گے:

  • آئی فون 8

  • آئی فون 8 پلس

  • آئی فون ایکس

ان ماڈلز کو ایپل نے iOS 17 تک سپورٹ فراہم کی، تاہم نئی iOS ورژنز کے لیے انہیں فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

ماہرین کا مشورہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن صارفین کے موبائل فونز کے لیے اپ ڈیٹس بند ہو چکی ہیں، انہیں حساس ایپس کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے اور ممکن ہو تو نئے اور اپ ڈیٹ سپورٹ رکھنے والے ڈیوائسز کی جانب منتقل ہو جانا بہتر ہوگا، کیونکہ بغیر اپ ڈیٹس کے فونز سائبر حملوں اور ڈیٹا لیکس کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق 2025 میں یہ رجحان مزید بڑھے گا اور پرانے اسمارٹ فونز بتدریج سافٹ ویئر سپورٹ سے باہر ہوتے جائیں گے۔