واٹس ایپ کا نیا چیٹ ہسٹری شئیرنگ فیچر متعارف
Web Desk
12 December 2025
واٹس ایپ نے نیا چیٹ ہسٹری شئیرنگ فیچر ٹیسٹ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے تحت گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبران پچھلی گفتگو بھی دیکھ سکیں گے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق نئے ممبران کو تقریباً 24 گھنٹوں کی حالیہ چیٹ ہسٹری تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ پیغامات کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ 1000 تک محدود رکھا جا سکتا ہے تاکہ کارکردگی متاثر نہ ہو۔گروپ ایڈمنز کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اس چیٹ ہسٹری شئیرنگ فیچر کو فعال یا غیر فعال کریں، یعنی گروپ کی پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے گا کہ ہسٹری دکھانی ہے یا نہیں۔واٹس ایپ کے مطابق شیئر کی جانے والی تمام چیٹ ہسٹری مکمل طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت رہے گی، نئے ممبر کے شامل ہوتے ہی پیغامات خودکار طریقے سے دوبارہ انکرپٹ ہو کر محفوظ انداز میں پہنچیں گے، جس سے صارفین کی رازداری برقرار رہے گی۔
یار رہے کہ یہ نیا فیچر اس وقت ترقی اور آزمائش کے مراحل میں ہے اور اب تک عام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026
زمین کو سیارچے سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی تجویز
2 July 2026