واٹس ایپ صارفین خبردار: وارننگ اور حفاظتی اقدامات جاری
Web Desk
5 January 2026
واٹس ایپ صارفین کو ایک نئے اور خطرناک سائبر فراڈ ’’گوسٹ پیئرنگ‘‘ سے خبردار کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ہیکرز بغیر کسی سیکیورٹی سسٹم کو توڑے صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک خاموشی سے رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ہیکرز واٹس ایپ کی Linked Devices (منسلک ڈیوائسز) کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے صارف کے اکاؤنٹ کو اپنے آلے سے جوڑ لیتے ہیں۔ اس طریقۂ واردات کے بعد ہیکرز کو صارف کے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس تک مکمل رسائی حاصل ہو جاتی ہے، جبکہ متاثرہ صارف کو اکثر کسی غیر معمولی سرگرمی کا فوری علم نہیں ہو پاتا۔
فراڈ کا طریقہ کار
ماہرین کے مطابق ہیکرز عموماً صارف کو ایک جعلی لنک ارسال کرتے ہیں جو کسی معروف ویب سائٹ سے مشابہ ہوتا ہے۔ جیسے ہی صارف اس لنک پر جا کر اپنا موبائل نمبر اور واٹس ایپ کا تصدیقی کوڈ درج کرتا ہے، درحقیقت وہ اپنا اکاؤنٹ ہیکر کی ڈیوائس سے منسلک کر دیتا ہے، جس کے بعد ہیکر اکاؤنٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیتا ہے۔
اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ممکنہ خطرات
-
نجی پیغامات تک غیر مجاز رسائی
-
تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس کی ڈاؤن لوڈنگ
-
صارف کی شناخت سے پیغامات ارسال کرنا
-
فراڈ اور اسکیمز کو صارف کے رابطوں تک پھیلانا
واٹس ایپ اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر
1۔ منسلک ڈیوائسز کی باقاعدہ جانچ: واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر Linked Devices چیک کریں اور کسی بھی مشکوک یا نامعلوم ڈیوائس کو فوراً لاگ آؤٹ کریں۔
2۔ دو مرحلوں کی تصدیق (Two-Step Verification) فعال کریں: چھ ہندسوں کا سیکیورٹی پن غیر مجاز رسائی کو مشکل بنا دیتا ہے۔
3۔ مشکوک لنکس سے گریز: کسی بھی نامعلوم یا غیر مصدقہ لنک پر اپنا موبائل نمبر، تصدیقی کوڈ یا کیو آر کوڈ ہرگز درج نہ کریں، خواہ پیغام کسی جاننے والے کے نام سے ہی کیوں نہ موصول ہوا ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہر قسم کی تصدیقی کوڈ یا کیو آر اسکین کی درخواست پر غیر معمولی احتیاط برتنی چاہیے اور واٹس ایپ کی دستیاب حفاظتی خصوصیات کو فعال رکھنا چاہیے تاکہ اس نوعیت کے جدید سائبر فراڈ اور ہائی جیکنگ سے محفوظ رہا جا سکے
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026