واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان کرنے کا نیا فیچر شامل
Web Desk
18 September 2026
پیغام رسانی کی سب سے مقبول عالمی ایپ ‘واٹس ایپ’ (WhatsApp) نے اپنے صارفین کے لیے پرانی گفتگو میں کسی بھی مطلوبہ پیغام کو تلاش کرنے کا عمل مزید آسان اور تیز بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے آئی او ایس (iOS) بیٹا ورژن میں چیٹ کے اندر ہی ایک نیا ‘سرچ شارٹ کٹ’ متعارف کرانے پر کام جاری ہے، جس کے بعد صارفین کو پرانے پیغامات تلاش کرنے کے لیے چیٹ انفو کی اسکرین میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
فی الحال، کسی چیٹ میں موجود پرانے پیغام تک پہنچنے کے لیے صارف کو پہلے چیٹ انفو میں جا کر سرچ کا آپشن منتخب کرنا پڑتا ہے، جو طویل گفتگو کی صورت میں وقت طلب ثابت ہوتا ہے۔ نئے فیچر کے تحت جب بھی صارف چیٹ میں اوپر کی جانب اسکرول کرتے ہوئے ماضی کی گفتگو کی طرف جائے گا، تو اس کی چیٹ اسکرین پر خود بخود ایک ‘سرچ شارٹ کٹ’ بٹن نمایا ہو جائے گا۔ یہ سہولت نہ صرف انفرادی اور گروپ چیٹس بلکہ واٹس ایپ چینلز کے لیے بھی پیش کی جا رہی ہے تاکہ صارفین پرانی پوسٹس اور اپ ڈیٹس آسانی سے ڈھونڈ سکیں۔ فی الوقت یہ فیچر بیٹا مرحلے میں زیرِ آزمائش ہے اور جلد ہی اسے دنیا بھر کے عام صارفین کے لیے رول آؤٹ کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پائلٹ نے آسمان میں’مونا لیزا‘ بنا دی، 3 گھنٹے کی پرواز نے دنیا کو حیران کر دیا
19 September 2026
حکومت کا سوشل میڈیا ریگولیشن مزید سخت کرنے کا فیصلہ
18 September 2026
خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ، امریکا نے ایک اور پے لوڈ خلا میں بھیج دیا
17 September 2026
صارفین کے لیے خوشخبری: فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک جگہ
17 September 2026
ایلون مسک کا اے آئی کے ممکنہ خطرات اور حفاظت پر کئی سال پہلے فکرمند ہونے کا انکشاف
17 September 2026
کوانٹم ویلی پاکستان لانچنگ جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیت بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے: احسن اقبال
16 September 2026
موبائل ٹاورز میں چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات، 16 فیصد سیلولر سائٹس متاثر
16 September 2026
ترکیہ کا پہلے قمری خلائی جہاز کی تیاری اور جوڑنے کا عمل مکمل
16 September 2026