واٹس ایپ میں نیا فیچر: صارفین اب میسجز شیڈول کر سکیں گے
Web Desk
22 February 2026
واٹس ایپ میں صارفین کے لیے ایک نیا اور متوقع فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جو اب تک اس میسجنگ سروس کا حصہ نہیں تھا لیکن صارفین کی طرف سے کافی عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ یہ فیچر صارفین کو اجازت دے گا کہ وہ اپنے میسجز کو پہلے سے شیڈول کریں اور انہیں مقررہ وقت پر خودکار طور پر بھیج سکیں۔
رپورٹس کے مطابق، WABetaInfo نے بتایا ہے کہ یہ فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں دستیاب ہو چکا ہے۔ ممکنہ طور پر اس فیچر کو “شیڈولڈ میسجز” کا نام دیا جائے گا۔ صارفین اپنا پیغام ٹائپ کرکے تاریخ اور وقت کا تعین کریں گے اور یہ مخصوص وقت پر خود بخود ڈیلیور ہو جائے گا۔
یہ فیچر چیٹ کے چیف انفو اسکرین میں چھپا ہوگا اور صارف میسج کو بھیجنے سے قبل یہاں سے ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔ چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
واٹس ایپ میں اس نئے فیچر کے اضافے سے صارفین اپنے میسجز کو بہتر طریقے سے منظم کر سکیں گے، خاص طور پر پیشگی پیغامات بھیجنے اور وقت کے مطابق رابطہ رکھنے میں آسانی ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026