LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جرمنی شیخ نہیان بن مبارک کی مجلس میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا پیغام نمایاں

واٹس ایپ نے کم عمر بچوں کیلئے نیا فیچر تیار کر لیا

Web Desk

12 March 2026

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 13 برس سے کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بچے والدین کی اجازت سے پلیٹ فارم استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ اقدام کم عمر صارفین کو پلیٹ فارم کی فیملی کا اہم حصہ تسلیم کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے فیچر کے ذریعے بچوں کو محفوظ انداز میں ایپ استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ فیچر ایک ایسے وقت میں متعارف کرایا جا رہا ہے جب دنیا بھر میں نوجوانوں کو موبائل فون اور سوشل میڈیا ایپس کے ممکنہ خطرات سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق ’پیرنٹ مینجڈ‘ اکاؤنٹس والدین کے فیڈبیک کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔ متعدد والدین نے کمپنی کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے کم عمر بچے ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے محفوظ طریقہ کار ہونا چاہیے۔

نئے ضوابط کے تحت والدین یا سرپرست بچوں کے اکاؤنٹس بنائیں گے اور انہیں خود مینج کریں گے جبکہ بچوں کے اکاؤنٹس والدین کے اکاؤنٹس سے منسلک ہوں گے تاکہ ان کی سرگرمیوں پر نگرانی ممکن ہو سکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد بچوں کے لیے زیادہ محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا ہے۔