LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا سکیورٹی فیچر تیاری کے مراحل میں

Web Desk

24 February 2026

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک نئے سیکیورٹی فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو پاس ورڈ سے محفوظ بنا سکیں گے۔

اس فیچر کو اکاؤنٹ پاس ورڈ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد موجودہ سکیورٹی آپشنز جیسے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کے ساتھ اضافی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
یہ اپ ڈیٹ فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور ابھی تمام صارفین کیلئے دستیاب نہیں، دیگر بیٹا فیچرز کی طرح امکان ہے کہ اسے پہلے منتخب ٹیسٹرز کیلئے جاری کیا جائے گا اور بعد میں ایپ کے آئندہ ورژن میں وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔
اکاؤنٹ پاس ورڈ فیچر کے تحت صارفین ایپ کی سیٹنگز میں جا کر حروف اور اعداد پر مشتمل پاس ورڈ بنا سکیں گے، بیٹا اپ ڈیٹس کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق پاس ورڈ کی لمبائی 6 سے 20 حروف کے درمیان ہوگی اور اس میں کم از کم ایک حرف اور ایک عدد شامل کرنا لازمی ہوگا۔
یہ نیا پاس ورڈ واٹس ایپ کے موجودہ 6 ہندسوں پر مشتمل ویریفکیشن کوڈ کے ساتھ کام کرے گا۔
لاگ اِن یا اکاؤنٹ کی تصدیق کے وقت صارف پہلے معمول کا ایس ایم ایس ویریفکیشن کوڈ درج کرے گا، اگر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فعال ہوگی تو اس کا کوڈ بھی دینا ہوگا، اور اس کے بعد ایپ نیا اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کرنے کا تقاضا کرے گی۔