LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

Web Desk

1 September 2026

کیلیفورنیا: دنیا کی سب سے مقبول انسٹیوٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو آن لائن فراڈ اور مشکوک پیغامات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک نیا ’اسکیم الرٹ‘ (Scam Alert) فیچر متعارف کرایا ہے۔

یہ نیا سیکورٹی فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے مخصوص بیٹا صارفین (ورژن 2.26.34.1) کے لیے دستیاب ہے۔ ’اسکیم الرٹ‘ کسی بھی نامعلوم نمبر سے موصول ہونے والے ایسے پیغامات پر متحرک ہوگا جسے نظام مشکوک سمجھے گا، اور فوراً صارف کی اسکرین پر الرٹ جاری کر دے گا۔ اس موقع پر صارف کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اس نمبر کو بلاک اور رپورٹ کرے یا اسے ’ٹرسٹڈ‘ (قابلِ اعتماد) قرار دے کر گفتگو جاری رکھے۔

اگر صارف کسی چیٹ کو ٹرسٹڈ قرار دیتا ہے تو وہ فیچر کی درستگی (Accuracy) کو مزید بہتر بنانے کے لیے آخری 5 پیغامات واٹس ایپ کو بھیجنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ تاہم میٹا نے واضح کیا ہے کہ یہ فیچر اختیاری (Optional) ہوگا جسے صارفین سیٹنگز میں جا کر مینوئلی فعال کر سکیں گے۔ اس فیچر میں ‘آن ڈیوائس مشین لرننگ’ کا استعمال کیا گیا ہے، یعنی پیغامات کا مواد صارف کی ڈیوائس سے باہر نہیں جاتا۔ میٹا کی جانب سے تمام عام صارفین کے لیے اس فیچر کی حتمی ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔