LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

آئی فون صارفین کے لیے واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی اے آئی ایجنٹس کی انٹری

Web Desk

26 September 2026

پیغام رسانی کی سب سے بڑی عالمی ایپ ‘واٹس ایپ’ نے اپنے پلیٹ فارم کو مزید وسیع کرتے ہوئے آئی فون (iOS) صارفین کے لیے ‘تھرڈ پارٹی ایجنٹس’ (Third-party Agents) سے براہِ راست چیٹ کی سہولت کا بیٹا ٹیسٹنگ فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘وی بیٹا انفو’ (WABetaInfo) کے مطابق واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن (26.37.10.70) میں صارف کو سیٹنگز میں جا کر ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 5 بیرونی ایجنٹس یا اے آئی بوٹس شامل کرنے کا اختیار دیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے واٹس ایپ صارف کو ایک مخصوص ‘API Key’ فراہم کرتا ہے، جسے تھرڈ پارٹی سروس کے ساتھ منسلک کر کے ایجنٹ کو چیٹ لسٹ میں ایک عام کانٹیکٹ کی طرح شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین مختلف ڈرافٹس تیار کرنے، نوٹس بنانے اور دیگر انتظامی امور کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) یا دیگر مطابقت رکھنے والے بوٹس سے مستفید ہو سکیں گے۔ پرائیویسی کے حوالے سے واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ یہ ایجنٹس صرف وہی پیغامات پڑھ سکیں گے جو صارف بذاتِ خود ان کے ساتھ شیئر کرے گا، تا ہم ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو عام واٹس ایپ چیٹس کی طرح ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ’ نہیں ہو گی۔ فی الحال یہ فیچر مخصوص ممالک کے محدود آئی او ایس بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے، جسے جلد عام صارفین کے لیے رول آؤٹ کر دیا جائے گا۔