واٹس ایپ پر صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف
Web Desk
30 January 2026
واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نیا فیچر “اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز” متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر صحافیوں، عوامی شخصیات اور آن لائن انفلوئنسرز جیسے صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سائبر اٹیکس، اسپائی ویئر یا دیگر ڈیجیٹل خطرات کے زیادہ حساس ہیں۔
نئی سیٹنگ فعال کرنے پر صارف کے اکاؤنٹ میں خودکار طور پر سخت پرائیویسی کنٹرولز نافذ ہو جاتے ہیں، جن کے تحت نامعلوم رابطوں سے بھیجی جانے والی میڈیا فائلز اور اٹیچمنٹس بلاک ہو جاتے ہیں، جس سے ممکنہ نقصان یا خطرناک مواد پہنچنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
واٹس ایپ نے بتایا کہ فیچر فعال ہونے کے بعد صارف کا اکاؤنٹ لاک ڈاؤن موڈ میں منتقل ہو جائے گا، جس سے کچھ فنکشنز محدود ہو جاتے ہیں لیکن مجموعی طور پر صارفین کو زیادہ محفوظ تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ صارفین اسے Settings → Privacy → Advanced کے ذریعے فعال کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ فیچر مرحلہ وار رول آؤٹ ہوگا اور آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ، واٹس ایپ نے اپنے سیکیورٹی انفراسٹرکچر میں بہتری کی ہے، جس میں ایپ کے اہم کوڈ کو Rust پروگرامنگ لینگویج میں منتقل کیا گیا تاکہ تصاویر، ویڈیوز اور میسجز کو محفوظ اور مستحکم طریقے سے ہینڈل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026