LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ

واٹس ایپ سٹیٹس میں صارفین کیلئے انتہائی کار آمد فیچر متعارف

Web Desk

19 January 2026

واٹس ایپ کی جانب سے سٹیٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ پر کام کیا جا رہا ہے، جس کے تحت سٹیٹس پرائیویسی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کرنا اور ان کی پرائیویسی کو مؤثر انداز میں محفوظ بنانا ہے۔

نئے فیچر کے ذریعے صارفین یہ طے کر سکیں گے کہ ان کا سٹیٹس کن افراد کے ساتھ شیئر ہوگا اور آیا ان کی پوسٹ کو ری شیئر کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ یہ فیچر بالخصوص ان صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگا جو ہر سٹیٹس پوسٹ کرنے سے قبل پرائیویسی سیٹنگز میں تبدیلی کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر سٹیٹس مینو میں شامل کیا گیا ہے، جہاں Audience کے نام سے ایک نیا آپشن نظر آئے گا۔ اس آپشن پر کلک کرکے صارفین اپنی مرضی کے مطابق پرائیویسی سیٹنگ منتخب کر سکیں گے، جن میں My Contacts، Only Share With اور Except شامل ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص کانٹیکٹس کو شامل یا خارج کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے، جس کے باعث یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔