LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

واٹس ایپ نے اسٹیٹس پر نیا پرائیویسی چیک فیچر متعارف کروا دیا

Web Desk

17 January 2026

پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس فیچر میں ایک نیا پرائیویسی چیک آپشن متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین باآسانی جان سکیں گے کہ ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کون دیکھ سکتا ہے اور کس نے دیکھی ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ نیا فیچر بیٹا ورژن 2.26.2.9 میں شامل کیا گیا ہے، جو صارفین کو اسٹیٹس کی پرائیویسی سیٹنگز، ناظرین کی مکمل تفصیلات اور ری شیئر سے متعلق اصولوں کو ایک ہی جگہ واضح انداز میں دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس فیچر سے قبل صارفین کے لیے یہ جاننا مشکل تھا کہ اسٹیٹس کس کے ساتھ شیئر کی گئی ہے یا کون اسے آگے شیئر کر سکتا ہے، تاہم نئے پرائیویسی چیک آپشن کے ذریعے تمام معلومات ایک خلاصہ صفحے پر دستیاب ہوں گی۔

واٹس ایپ اسٹیٹس کے مینو میں موجود Audience آپشن پر کلک کرنے سے صارفین کو یہ واضح طور پر دکھائی دے گا کہ اسٹیٹس تمام رابطوں کے لیے ہے یا منتخب افراد تک محدود رکھی گئی ہے، جبکہ کسی بھی استثناء کو بھی نمایاں طور پر ظاہر کیا جائے گا۔