واٹس ایپ میں ایسے بہترین فیچر کی آمد جو اب تک اس سروس کا حصہ نہیں تھا
Web Desk
17 March 2026
واٹس ایپ نے اپنا نیا فیچر “گیسٹ چیٹ” متعارف کرایا ہے، جس سے وہ افراد جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے، عارضی چیٹ میں حصہ لے سکیں گے۔
WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے کچھ بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ صارف شیئر ایبل انوائیٹ لنک کے ذریعے گیسٹ چیٹ شروع کر سکتا ہے۔ لنک حاصل کرنے والا شخص فون یا ڈیسک ٹاپ براؤزر پر چیٹ میں شامل ہو سکتا ہے اور اس کی پروفائل پر “گیسٹ” لیبل ظاہر ہوگا۔
چیٹ میں تمام پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہیں گے، تاہم گیسٹ صارفین گروپس میں شامل نہیں ہو سکیں گے اور میڈیا، اسٹیکرز یا کالز شیئر نہیں کر سکیں گے۔ لنک 10 دن تک فعال رہتا ہے اور بعد ازاں خودکار طور پر ختم ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026