LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ ریاض ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف سعودی کارروائی میں شمولیت پر غور ریاض ایئرپورٹ حملہ، پروازیں منسوخ، کینیڈا سمیت متعدد ممالک کی سفری ہدایات امریکا میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ، 9 افراد ہلاک، 2 بچے بھی شامل صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، سہیل آفریدی

واٹس ایپ نے سٹیٹس فیچر میں اہم سہولت متعارف کرا دی

Web Desk

14 September 2026

کیلیفورنیا: دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے اپنے کروڑوں صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرواتے ہوئے سٹیٹس اپ ڈیٹس پر میوزک (موسیقی) کے دورانیے کو پہلے سے دوگنا کر دیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘واٹس ایپ بیٹا انفو’ (WABetaInfo) کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے سٹیٹس اپ ڈیٹس پر اب 30 سیکنڈ طویل میوزک کلپس شامل کرنے کا اختیاری فیچر عالمی سطح پر رول آؤٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔

واٹس ایپ پر ‘سٹیٹس’ کا فیچر انسٹاگرام کی ‘سٹوریز’ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل صارفین جب بھی اپنے سٹیٹس پر کوئی گانا یا میوزک ٹریک شامل کرتے تھے، تو اس کی زیادہ سے زیادہ مدت صرف 15 سیکنڈ تک محدود ہوتی تھی۔

اس جدید اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین کسی بھی تصویر کے ساتھ اپنی پسندیدہ موسیقی کا 30 سیکنڈ پر مشتمل حصہ آسانی سے منتخب کر کے پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صارف کسی تصویر یا ویڈیو کے بغیر بھی صرف میوزک کلپ کو براہِ راست اپنے واٹس ایپ سٹیٹس کے طور پر شیئر کرنے کے مجاز ہوں گے۔