واٹس ایپ نے سٹیٹس فیچر میں اہم سہولت متعارف کرا دی
Web Desk
15 September 2026
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب اسٹیٹس اپ ڈیٹس پر میوزک (موسیقی) کے دورانیے کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی تمام نئی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ‘واٹس ایپ بیٹا انفو’ (WA Beta Info) کے مطابق صارفین اب اپنے اسٹیٹس میں 30 سیکنڈز تک طویل میوزک کلپس شامل کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ اسٹیٹس کا فیچر انسٹاگرام اسٹوریز کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے قبل اسٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کی حد صرف 15 سیکنڈز تک محدود تھی۔ اس جدید اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کسی بھی تصویر کے ساتھ اپنی پسندیدہ موسیقی کا 30 سیکنڈ طویل حصہ منتخب کر کے پوسٹ کر سکیں گے یا پھر صرف میوزک کلپ کو براہِ راست اپنے اسٹیٹس کے طور پر بھی شیئر کر سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026