LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم سہولت،نہایت اہم نیا فیچر متعارف

Web Desk

26 April 2026

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک ایسا نیا فیچر آزمانا شروع کردیا ہے جو بظاہر معمولی دکھائی دیتا ہے، تاہم روزمرہ استعمال میں اسے نہایت مفید قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت پیغام رسانی ایپ کے اینڈرائیڈ آلات کے نئے آزمائشی ورژن میں نئے نوٹیفکیشن ببلز کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اس سہولت کے تحت کسی فرد یا گروپ چیٹ کا پیغام موصول ہونے پر اس کا فلوٹنگ ببل اسکرین پر ظاہر ہوگا، چاہے صارف ہوم اسکرین پر موجود ہو یا کسی دوسری ایپ استعمال کر رہا ہو۔

اس ببل میں رابطہ نمبر یا گروپ کی تصویر کے ساتھ واٹس ایپ کا چھوٹا نشان بھی نظر آئے گا، جو نئے پیغام کی اطلاع دے گا۔

صارف اس فلوٹنگ ببل پر کلک کرکے چیٹ کھول سکے گا، پیغام پڑھ سکے گا اور جواب بھی دے سکے گا، جبکہ واٹس ایپ کو مکمل طور پر کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس فیچر سے فوری جواب، آسان ملٹی ٹاسکنگ اور ایک وقت میں متعدد چیٹس سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

فی الحال یہ سہولت آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے تمام صارفین کے لیے کب جاری کیا جائے گا۔