واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کو نیوی گیشن بار کا حصہ بنانے پر کام شروع
Web Desk
27 September 2026
مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایپ کے مکمل ری ڈیزائن پر کام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت نیویگیشن بار میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کی خبروں پر گہری نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، نئے ڈیزائن میں ایپ کے نیوی گیشن بار کو خصوصی طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ اسے مزید جدید اور دلکش بنایا جا سکے۔رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے ڈیزائن میں نیویگیشن بار کو زیادہ شفاف (ٹرانسپیرنٹ) رکھا جائے گا، جس کے بعد اینڈرائیڈ ایپ کا انٹرفیس کافی حد تک آئی فون کی آئی او ایس ایپ سے مشابہ نظر آئے گا۔ اس کے علاوہ، واٹس ایپ کے اس نئے ڈیزائن میں مصنوعی ذہانت کے فیچر ’میٹا اے آئی‘ (Meta AI) کو بھی نیویگیشن بار کا براہِ راست حصہ بنانے پر کام جاری ہے۔ اس وقت عام طور پر کمپوز بٹن کے اوپر میٹا اے آئی کا شارٹ کٹ موجود ہوتا ہے، تاہم نئے ڈیزائن کے تحت نیچے دیے گئے نیویگیشن بار میں ہی اس کے لیے ایک الگ اور نمایاں جگہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔اس تبدیلی کے علاوہ، واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور دلچسپ فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جس کے تحت صارفین کو ان کے دوستوں اور کانٹیکٹس کی سالگرہ کی بروقت یاد دہانی کرائی جاسکے گی۔WABetaInfo کے مطابق، یہ نیا اور جدید ڈیزائن فی الحال تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے ایک بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دیکھا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نئے ڈیزائن اور دیگر فیچرز کو تمام عام صارفین کے لیے باضابطہ طور پر جاری ہونے میں چند ہفتوں سے لے کر کئی ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
واٹس ایپ نے نیویگیشن بار کے نئے ڈیزائن کی آزمائش شروع کر دی
27 September 2026
اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس نے صارفین کی 53 تصاویر لیک کر دیں
27 September 2026
بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ
26 September 2026
ٹیکنالوجی اور مؤثر ضابطوں سے مالی سہولتوں کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے: بلال بن ثاقب
26 September 2026