مادھوری ڈکشٹ دن میں دو مرتبہ کیا کرتی تھیں؟ بچوں کیلیے اہم پیغام
Web Desk
10 January 2026
دلکش مسکراہٹ، شاندار اداکاری اور بہترین ڈانس کے لیے مشہور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب اور بااثر شخصیات میں ہوتا ہے۔ کئی دہائیوں تک ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشٹ حال ہی میں دانتوں کی صحت اور ذاتی نگہداشت کے موضوع پر گفتگو کرتی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مادھوری ڈکشٹ کو ایک تقریب کے دوران دانتوں کی صفائی اور منہ کی صحت سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ خوبصورت اور پُرکشش مسکراہٹ برقرار رکھنے کے لیے دانتوں کی باقاعدہ صفائی اور مناسب دیکھ بھال بے حد ضروری ہے۔
مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ دانتوں کی صفائی، منہ کی صحت کا خیال رکھنے اور متوازن غذا کو اپنی روزمرہ روٹین کا اہم حصہ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دن میں دو مرتبہ، صبح اور رات، دانتوں میں برش کرتی ہیں۔
اداکارہ نے بچوں کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دن میں دو بار دانت برش کرنا اور ہر چھ ماہ بعد دانتوں کی مکمل صفائی کروانا انتہائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق دانتوں کی اچھی صحت نہ صرف ظاہری حسن میں اضافہ کرتی ہے بلکہ مجموعی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے۔
مادھوری ڈکشٹ کے اس پیغام کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے صحت سے متعلق ایک مثبت اور مفید آگاہی قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جھانوی کپور کی نامناسب تصاویر بنانے پر پاپا رازیوں سے ملاقات
22 October 2026
جرمن گیمنگ انفلوئنسر مینوئل اوٹو 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
22 October 2026
سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
22 October 2026
لاہور: جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال، یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، مقدمہ درج
21 October 2026
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026
ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف
21 October 2026
نکاح نامہ پڑھے بغیر شادی نہ کریں، ونیزہ احمد کا خواتین کو اہم مشورہ
21 October 2026
مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
20 October 2026