’ڈنگروں کی طرح کھانے‘ والے بیان پر تنقید، وسیم اکرم کا ردعمل آگیا
Web Desk
3 January 2026
پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی جانب سے نئے سال پر دیے گئے ایک بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی بحث چھیڑ دی، جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ “ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں” اور غیر ضروری و بے تحاشا کھانے کے نقصانات سے آگاہ کیا تھا۔
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وسیم اکرم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس میں صارفین نے انہیں پاکستانی عوام کو “ڈنگر” کہنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔ سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد اب وسیم اکرم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے الفاظ پر وضاحت اور معذرت کی ہے۔
وضاحتی ویڈیو میں وسیم اکرم نے کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں، تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ لوگ اصل پیغام کے بجائے الفاظ کو پکڑ لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ خامیاں نکالنے میں ماہر ہیں لیکن صحت مند زندگی کے پیغام پر توجہ نہیں دیتے۔
سوئنگ کے سلطان نے اپنے بیان کا ایک مختلف انداز میں اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ لوگ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور غیر ضروری کھانے سے پرہیز کریں۔ وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ “سچی بات اکثر کڑوی لگتی ہے”، تاہم نیت اصلاح کی ہوتی ہے۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ سب کو ہدایت دے اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی توفیق عطا فرمائے
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026