’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ کے بعد مختلف کرداروں کی پیشکش نہیں ہوئی، وقار حسین
Web Desk
17 February 2026
کراچی: پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار و سلیبریٹی میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ کے بعد انہیں نئے اور مختلف نوعیت کے کرداروں کی پیشکش نہیں کی گئی۔
حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انڈسٹری میں پائے جانے والے متعصب رویوں اور اندرونی معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ وقار حسین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرامے کے بعد یہ تاثر قائم ہو گیا کہ وہ کسی منفرد اور چیلنجنگ کردار ادا نہیں کر سکتے، حالانکہ وہ ایسے کرداروں کے لیے تیار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں میک اپ آرٹسٹس کو بعض پروڈیوسرز اور سٹارز کی جانب سے ہتک آمیز رویّے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی بڑے اداکار اپنے ذاتی میک اپ آرٹسٹس کو سیٹ پر ساتھ لاتے ہیں، جس کی وجہ سے دیگر سینئر فنکاروں کے لیے حالات بعض اوقات غیر منطقی ہو جاتے ہیں۔
وقار حسین نے کہا کہ بعض اوقات انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ پوری ٹیم کا میک اپ کریں، جبکہ مرکزی اداکار یا اداکارہ اپنا ذاتی آرٹسٹ ساتھ لاتے ہیں، جو پیشہ ورانہ طور پر نامناسب طرزِ عمل ہے۔
متعلقہ عنوانات
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026