سابق جسٹس سید منصور علی شاہ کے صاحبزادہ کی دعوت ولیمہ، اعلیٰ شخصیات کی شرکت
Web Desk
4 January 2026
سپریم کورٹ کے سابق سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کے صاحبزادے ابراہیم شاہ کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ عدلیہ کے موجودہ و سابق ججز، سیاسی رہنماؤں، وکلا اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان، چیف جج گلگت بلتستان سردار شمیم، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد کریم، جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس جواد حسن، جسٹس امجد رفیق اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شریک ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
دعوتِ ولیمہ میں سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس ریٹائرڈ منظور احمد ملک، سابق چیف جسٹس یاور علی، جسٹس ریٹائرڈ اطہر من اللہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شمس محمود مرزا، جسٹس ریٹائرڈ شیخ نجم الحسن اور سینیئر ایڈووکیٹ سید معظم علی شاہ بھی موجود تھے۔
تقریب میں سابق صدر لاہور ہائیکورٹ ایڈووکیٹ ابوذر سلمان خان نیازی، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب، سینیٹر علی ظفر، سلمان اکرم راجہ، سینیئر ایڈووکیٹ عرفان قادر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے نومنتخب جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، جبکہ تقریب خوشگوار اور پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026