LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی

روس مزید 30 ہزار شمالی کوریائی فوجیوں کی تعیناتی کی تیاری کر رہا ہے: زیلنسکی کا دعویٰ

Web Desk

26 July 2026

یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس، یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں مزید 30 ہزار شمالی کوریائی فوجیوں کو شامل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ روس گزشتہ ماہ سے اپنے جنوب مغربی سرحدی علاقے وورونز میں شمالی کوریائی فوجیوں کی آمد اور تعیناتی کے لیے انتظامات میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شمالی کوریا روس کو بیلسٹک میزائلوں کے اضافی لانچرز بھی فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ صدر زیلنسکی نے خبردار کیا کہ یہ پیش رفت نہ صرف یوکرین بلکہ عالمی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے کیونکہ روس شمالی کوریا کو حقیقی جنگی تجربہ حاصل کرنے اور اپنے ہتھیاروں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔