ویڈیو میکر ایپ ’سورا‘ اینڈرائیڈ صارفین کے لئے متعارف
Web Desk
12 November 2025
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایپ بالکل ٹک ٹاک کی طرز پر کام کرتی ہے اور صارفین کو صرف تحریری ہدایات دے کر ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
مثال کے طور پر اگر کوئی صارف یہ لکھے کہ وہ ٹوکیو کی سڑک پر سگنلز کی روشنیوں میں چل رہا ہے، تو یہ ایپ اسی منظر کو ویڈیو کی شکل میں پیش کر دے گی، ابتدائی طور پر یہ ایپ صرف آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب تھی، جہاں اسے صرف پانچ دن میں 10 لاکھ سے زائد بار ڈاؤنلوڈ کیا گیا۔
تاہم اب یہ اینڈرائیڈ پر بھی متعارف کروا دی گئی ہے، جو اس وقت چند ممالک میں دستیاب ہے جن میں امریکا، کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔
نئے اینڈرائیڈ ورژن میں صارفین 15 سیکنڈ تک کی مفت ویڈیوز بنا سکتے ہیں، جبکہ پرو سبسکرائبرز 25 سیکنڈ تک کی ویڈیوز تیار کر سکتے ہیں، اس ایپ میں ویڈیوز کو عمودی (Vertical)، مربع (Square) اور افقی (Landscape) فارمیٹ میں بنایا جا سکتا ہے، جس سے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مزید آسان ہو جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026