ایران کا روس سے جدید فضائی دفاعی نظام ’وربا‘ خریدنے کا خفیہ معاہدہ
Web Desk
22 February 2026
ایران اور روس کے درمیان جدید فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ایران کو ہزاروں جدید میزائل فراہم کیے جائیں گے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے فضائی دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے روس کے ساتھ تقریباً 60 کروڑ ڈالر مالیت کے اسلحے کی خریداری کا خفیہ معاہدہ کیا۔
ذرائع کے مطابق یہ سمجھوتہ دسمبر میں ماسکو میں طے پایا، جس کے تحت روس آئندہ تین برسوں میں ایران کو 500 وربا لانچ یونٹس اور 2500 جدید میزائل فراہم کرے گا۔
وربا نظام روس کے جدید ترین پورٹیبل فضائی دفاعی نظاموں میں شامل ہے اور اسے کندھے پر رکھ کر فائر کیا جا سکتا ہے۔ یہ نظام کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں، کروز میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دفاعی نظام کی فراہمی تین مرحلوں میں 2027 سے 2029 کے دوران مکمل ہوگی، تاہم یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کچھ نظام پہلے ہی ایران کے حوالے کیے جا چکے ہوں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026