ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف
Web Desk
29 August 2026
ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے تنازع کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، جہاں پولیس تفتیش کے دوران خاتون کے حاملہ نہ ہونے کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق 2024 میں شادی کے بعد مس کیریج کے باعث خاتون شدید گھریلو دباؤ کا شکار تھی، جس نے سچ چھپانے کے لیے فروری سے خود کو حاملہ ظاہر کیا اور جعلی الٹراساؤنڈ رپورٹس تیار کروائیں۔ تاہم، ہسپتال انتظامیہ نے بغیر کسی ضروری معائنے اور لیبارٹری ٹیسٹس کے خاتون کا آپریشن کر دیا جس سے انکشاف ہوا کہ پیٹ میں بچہ تھا ہی نہیں۔ ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق اگرچہ خاتون کا جھوٹ اپنی جگہ ہے لیکن بغیر تصدیق آپریشن کرنا ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کی درخواست پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور معاملہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھیجا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
20 September 2026
صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز
20 September 2026
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
20 September 2026
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک
20 September 2026
کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب
20 September 2026
آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
20 September 2026
4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
20 September 2026