ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
29 August 2026
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رہے گا اور دفاعی تیاریوں میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایران کی دفاعی طاقت میں مسلسل اضافہ ناگزیر ہے اور مسلح افواج اس مقصد کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔ ایرانی وزیر دفاع نے نوجوانوں اور ماہر سائنسدانوں کو ملک کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سخت پابندیوں کے باوجود جدید ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں۔ انہوں نے قومی اتحاد کو مجموعی دفاعی طاقت کا اہم ترین عنصر قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ دفاعی شعبے سے وابستہ اہلکار اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور یہ عمل کبھی نہیں روکا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے
30 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے
30 August 2026
راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ
30 August 2026
اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی
30 August 2026
نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور
30 August 2026
روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن
30 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل
30 August 2026
پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی
30 August 2026