پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
Web Desk
29 August 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے مجرمانہ غفلت پر پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر اور ڈی جی سی ڈی اے ایمرجنسی سروسز سمیت 8 اعلیٰ افسران کو فوری معطل کر کے ان کے خلاف فوجداری اور محکمانہ کارروائی کی منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ سکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی اور ایکٹنگ ای ڈی کے طور پر ڈاکٹر محمد سلمان کی تعیناتی کا حکم دیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنی جان پر کھیل کر بچے کو بچانے والی نرس کو ‘ستارۂ خدمت’ دینے کی منظوری دی جبکہ غفلت کے مرتکب افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔ عبوری رپورٹ کے مطابق وارڈ میں فائر الارم اور سپرنکلر سسٹم موجود نہیں تھا اور ایمرجنسی سروسز بھی 15 منٹ کی تاخیر سے پہنچیں۔
متعلقہ عنوانات
صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز
20 September 2026
جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
20 September 2026
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک
20 September 2026
کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب
20 September 2026
آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
20 September 2026
4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
20 September 2026
امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو متاثر نہیں کرے گا، ڈنمارک
20 September 2026