سائنس دانوں نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مؤثر طریقہ ڈھونڈ نکالا!
Web Desk
3 April 2026
عالمی طبی جائزہ: حالیہ سائنسی جائزوں کے مطابق، جو افراد سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لیے نکوٹین والے ویپس کا استعمال کرتے ہیں، ان میں کامیابی کی شرح نکوٹین پیچز، چیونگ گم اور لوزینجز استعمال کرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نکوٹین والے ای سگریٹس ناصرف روایتی متبادلات بلکہ نکوٹین سے پاک ویپس سے بھی زیادہ بہتر نتائج فراہم کر رہے ہیں۔
تاہم، امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (CDC) نے اس رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک نکوٹین والی چیز چھوڑ کر دوسری نکوٹین والی چیز اپنانا صحت کے لیے “مکمل بہتری” قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اگرچہ عام سگریٹ کے دھوئیں میں 7000 سے زائد مہلک کیمیکلز ہوتے ہیں اور ویپس میں ان کی تعداد نسبتاً کم ہے، لیکن ویپس میں موجود دیگر کیمیائی مادے پھیپھڑوں اور دل کے لیے اب بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026