LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا 27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے

نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی

Web Desk

17 September 2026

وفاقی حکومت نے ملکی معیشت پر دباؤ کم کرنے، پٹرولیم مصنوعات کی بچت اور سرکاری اخراجات میں نمایا ں کمی لانے کے لیے ایک وسیع النطاق ‘کفایت شعاری پالیسی’ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت تمام سرکاری گاڑیوں کے ایندھن (فیول) کے استعمال میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف بی آر اور ضروری ایمرجنسی خدمات کی آپریشنل گاڑیوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی تمام سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں اور آئی ٹی اشیا کے علاوہ دیگر تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کفایت شعاری پالیسی کے تحت تمام سرکاری حکام، وزرا اور مشیروں کے غیر ملکی دوروں پر تین ماہ کے لیے مکمل پابندی رہے گی، جبکہ ناگزیر صورتِ حال میں بیرونِ ملک سفر صرف ‘اکانومی کلاس’ میں ہی ممکن ہو سکے گا۔ سرکاری اجلاسوں کے لیے ہالز کے بجائے ‘ویڈیو کانفرنسنگ’ کو ترجیح دینے، غیر ملکی وفود کے علاوہ ہر قسم کے سرکاری عشائیوں، فنڈز سے ہونے والے سیمینارز اور کانفرنسز پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ مزید برآں، نان ایمپلائز اخراجات میں پورے مالی سال کے لیے ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کٹوتی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ عام شہریوں کے لیے شادی کی تقریبات میں صرف ‘ایک ڈش’ پیش کرنے کا قانون نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

توانائی کی بچت کے لیے حکومت نے تجارتی مراکزی کے اوقات کار بھی محدود کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے، شادی ہالز رات 10 بجے اور تمام ریسٹورنٹس و کیفے رات 11 بجے بند کرنے کے پابند ہوں گے (ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری مستثنیٰ ہوگی)۔ تاہم، عوامی سہولت کے پیشِ نظر فارمیسیز، ہسپتال، کلینکس، پٹرول پمپس، بیکریز، دودھ کی دکانیں اور جِم وغیرہ کو ان سخت اوقاتِ کار سے مکمل استثنیٰ حاصل رہے گ