LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا 27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ

پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز

Web Desk

17 September 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں جدید ترین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت شہر کے تمام اہم روٹس پر ماحول دوست اور جدید بسیں چلائی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے عام شہریوں کے لیے بس کا کرایہ صرف ۲۰ روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا، جبکہ خواتین، طلبا و طالبات، معذور افراد اور ۶۰ سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے ۱۰۰ فیصد مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے آخری کنارے تک اس سروس کا دائرہ کار پھیلایا جائے گا تاکہ عوام کو باوقار اور محفوظ سفری سہولیات میسر آئیں۔

اپنے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے مخالفین اور نقادوں کو سخت آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ “ہر کوئی اٹھ کر کہتا ہے پنجاب نے ہمارا حق کھا لیا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب نے کسی کا حق نہیں مارا بلکہ ہمیشہ اپنے حصے سے دوسروں کو دیتا رہا ہے”۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان پر کی جانے والی تنقید اصل میں پنجاب کی تیز رفتار ترقی سے حسد کا نتیجہ ہے۔ سرکاری طیارے کے استعمال پر اٹھنے والے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاز ان کی ذات کا نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کے عہدے کا ہے، تاہم اپنی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب کے لیے کیے گئے سفر کے پونے ۳ کروڑ روپے انہوں نے ذاتی جیب سے قومی خزانے میں جمع کرا دیے ہیں۔

خیبر پختونخوا کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما تماشا لگانے کے لیے پنجاب آئے اور وزیراعلیٰ کے پی زبردستی پولیس کی گاڑی میں بیٹھ گئے، تاہم لاہور کا یہ دورہ مکمل طور پر ناکام رہا۔ صحتی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ چین سے لائی گئی جدید ترین کینسر تھراپی مشین کا افتتاح ملتان میں کر دیا گیا ہے جس سے مریضوں کا کامیاب علاج جاری ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت میں کوئی شخص بس کی چھت پر خطرناک سفر کرنے پر مجبور نہیں ہو گا اور صوبے کا ہر شہری ان کی اولیں ذمہ داری ہے۔