LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا: گورنر خیبرپختونخوا

Web Desk

7 October 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ پر سخت تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مظاہرین کو اٹک پل سے آگے کسی صورت بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے گورنر کے پی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے پاس عوام کا عوامی سمندر نہیں ہے اور پارٹی میں پنجاب میں داخل ہونے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی اس وقت دہشت گردی کے شدید عذاب سے گزر رہا ہے، مگر صوبائی حکومت سیکیورٹی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے وفاق اور اسلام آباد پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کے پی حکومت کی معاشی و انتظامی کارکردگی اور امن و امان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے کا بانی پی ٹی آئی اور ان کے قریبی ساتھیوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ستیاناس ہو چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وفاق پر چڑھائی کے دوران سیکیورٹی کے سنگین خدشات موجود ہیں۔ صوبے میں گورنر راج سے متعلق سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ گورنر راج ہمیشہ ایک آخری آپشن ہوتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے سرجری آخری حل ہوتی ہے؛ تاہم اگر صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم نے آئینی فیصلہ کیا تو گورنر راج کا نفاذ فوراً عمل میں لایا جائے گا۔