LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی

سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک

Web Desk

6 October 2026

سعودی عرب کی زیرِ قیادت ملٹری اتحاد اور یمنی سرکاری افواج کی جانب سے حوثی ملیشیا کے خلاف وسیع پیمانے پر شروع کیا گیا مشترکہ ملٹری آپریشن ‘فجر الیمن’ (Operation Fajr Al-Yemen) پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تعز شہر کے محاذ پر اتحادی فورسز کی شدید کارروائیوں کے دوران حوثی ملیشیا کے 250 سے زائد جنگجو ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صعدہ شہر میں حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں کے ایک اہم ذخیرے جبکہ دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچر کو فضائی کارروائی میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق ان فوجی کارروائیوں کا بنیادی مقصد باب المندب کی بین الاقوامی تجارتی شاہراہ اور بحری آمدورفت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ آپریشن کے دوران الحدیدہ گورنریٹ اور جنوبی بحیرہ احمر میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کے متعدد اسلحہ ڈپو، ڈرون و کشتیوں کے گودام اور سمندری بارودی سرنگوں کو تباہ کر کے ممکنہ حملوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب حوثی ملیشیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ان حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور آرامکو کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔