اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
Web Desk
6 October 2026
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کی قوی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت بڑے پیمانے پر سیاسی و خارجی فیصلوں کی پیش رفت ہو رہی ہے، جن میں ‘مکہ معاہدے’ پر عمل درآمد اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تجاویز شامل ہیں، جن کے ملکی نظام اور عوام پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسے اہم فیصلے نافذ کرنے کے لیے ملکی سیاست میں استحکام اور جمہوریت کا تسلسل انتہائی ضروری ہے، لہٰذا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کا ہونا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اندرونی صورتحال اور مذاکراتی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو چاہیے کہ وہ پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ریلیف حاصل کرنے پر توجہ دے، جس کے بعد دیگر ملاقاتوں اور امور کو آگے بڑھایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026