لاہور میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑی کارروائی، 39 افراد گرفتار
Web Desk
7 October 2026
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور زون نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی آن لائن لون ایپس کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرنے والے غیر قانونی کال سینٹر کا بھانڈا پھوڑ کر ایک خاتون سمیت 39 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی ہدایت اور نگرانی میں ایجنسی کی ٹیم نے لاہور کی جی سی پی سوسائٹی میں قائم غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپا مار کر تمام ملزمان کو موقع پر ہی حراست میں لیا۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ گروہ آن لائن قرض کی فراہمی کا جھانسہ دے کر درخواست گزاروں کے موبائل فون گیلری اور کانٹیکٹ لسٹ تک رسائی حاصل کر لیتا تھا۔ بعد ازاں، قرض کی واپسی میں تاخیر پر شہریوں کی تصاویر کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی مدد سے اینیمیٹ اور ایڈٹ کر کے جعلی فحش تصاویر تیار کی جاتی تھیں۔ ملزمان صارفین کو یہ تصاویر ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو بھیجنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتے اور بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران 40 لیپ ٹاپ، 41 موبائل فونز اور مختلف لون ایپس سے متعلق مواد برآمد کر کے سیل کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی حکام کے مطابق برآمد شدہ ڈیجیٹل آلات کو فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی نیٹ ورک کے بیرونی روابط اور روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لیتھوانیا میں جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی پر روس جوابی اقدامات کرے گا، کریملن
7 October 2026
آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی ڈپٹی سپیکر
7 October 2026
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
7 October 2026
امریکا اقتصادی جنگ کی طرح فوجی محاذ میں بھی ناکام ہوگا: محسن رضائی
7 October 2026
روس کیساتھ جنگ کی تیاری سے متعلق نیٹو کے بیانات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، سرگئی لاوروف
7 October 2026
یوکرینی ڈرونز کا پرومائسک پر بڑا حملہ، 7 رہائشی عمارتوں اور سٹی آرکائیو متاثر
7 October 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
7 October 2026
سرکاری حج سکیم دوسری قسط: 22 ہزار 172 عازمین نے ادائیگی مکمل کرلی
7 October 2026