امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
Web Desk
6 October 2026
امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے سال 2009ء میں فورٹ ہُڈ ملٹری بیس پر فائرنگ کے ہولناک واقعے میں ملوث سابق امریکی فوجی میجر اور معالج ندال ملک حسن کو فائرنگ اسکواد کے ذریعے سزائے موت دینے کا اعلان کیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی جانب سے ندال حسن کی سزائے موت کی عمل داری کی سفارش کی گئی تھی، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ملٹری قیدی کو فائرنگ اسکواد کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔
ندال ملک حسن کو 13 غیر مسلح امریکی اہلکاروں کے قتلِ عمد اور 32 افراد کو شدید زخمی کرنے کے جرم میں فوجی افسران پر مشتمل 13 رکنی جیوری نے متفقہ طور پر سزائے موت سنائی تھی۔ امریکی ملٹری قانون کے مطابق کسی بھی فوجی کی سزائے موت پر عمل در آمد کے لیے ملک کے صدر کی حتمی منظوری لازمی ہوتی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سزائے موت کے وقت اور مقام کا تعین امریکی فوج کے سیکرٹری کی جانب سے کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026
پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا
6 October 2026