اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز
Web Desk
7 October 2026
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023ء کے حملے کو 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر اسرائیلی دفاعی افواج کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق، حساس انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں فوج کو مکمل چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس حملے کی برسی کے موقع پر غزہ میں اسرائیلی پیش قدمی اور فورسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کے فلسطینی شہریوں کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حملوں کے نتیجے میں کسی بھی اسرائیلی فوجی یا اہلکار کو نقصان پہنچا تو حماس اور غزہ کے عوام دونوں کو اس کی انتہائی سنگین اور بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی ممکنہ حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج کی عسکری کارروائی تمام حدود کو عبور کر سکتی ہے، جس سے خطے میں مزید کشیدگی اور تباہی پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وزیر داخلہ کی قطری امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تعمیری بات چیت
7 October 2026
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
7 October 2026
روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کا دعویٰ
7 October 2026
لیتھوانیا میں جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی پر روس جوابی اقدامات کرے گا، کریملن
7 October 2026
آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی ڈپٹی سپیکر
7 October 2026
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
7 October 2026
امریکا اقتصادی جنگ کی طرح فوجی محاذ میں بھی ناکام ہوگا: محسن رضائی
7 October 2026
روس کیساتھ جنگ کی تیاری سے متعلق نیٹو کے بیانات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، سرگئی لاوروف
7 October 2026