LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ

سانحہ بھاٹی گیٹ، مستعفی ہونے کوتیارہوں، ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، عظمیٰ بخاری

Web Desk

30 January 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  بھاٹی گیٹ واقعے کی تحقیقات  کے لئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو مزید 48 گھنٹے دے دیے ہیں، ، ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ مین ہول میں خاتون اور ان کی 10ماہ کی بیٹی کے گرکرجاں بحق ہونے کاواقعہ انتہائی دلخراش ہے۔ کسی صورت پیش نہیں آنا چاہیے تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اپنی غلطی ماننے اور معافی مانگنے میں وہ کبھی عار محسوس نہیں کرتیں۔ اگر ان کے استعفے سے متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکتا ہے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بعض اداروں نے واقعے کو ناممکن قرار دے کر کنفیوژن پیدا کیا، جبکہ متاثرہ خاندان کے ساتھ نامناسب رویے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔کسی بھی قسم کی غفلت، کوتاہی یا بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمے دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔