ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل، امریکا نے چھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
Web Desk
5 November 2026
امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی تیل کی سمندری راستوں سے غیر قانونی ترسیل اور فروخت میں ملوث بھارتی نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے 6 بھارتی کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (OFAC) کے مطابق بھارتی شہری سنیل کمار شرما اور جسپریت پریتی شاہد نے جعلی کمپنیوں کے ذریعے متعدد ممالک کے جعلی بحری سرٹیفکیٹس اور پرچموں کا استعمال کر کے بین الاقوامی قوانین سے بچنے کا ایک نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔ امریکی حکام نے ان دونوں افراد کے زیرِ اثر چلنے والی 6 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے امریکا میں موجود ان کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے ساتھ غیر قانونی تجارت میں ملوث ہونے کی بناء پر اب تک 175 سے زائد بھارتی اداروں اور کمپنیوں پر امریکی پابندیاں لگ چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
5 November 2026
برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم
5 November 2026