متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری 2027 سے نئے ٹریفک قوانین نافذ کرنے کا اعلان
Web Desk
5 November 2026
متحدہ عرب امارات نے سڑکوں کی حفاظت اور حادثات کی روک تھام کے لیے یکم جنوری 2027 سے نئے جامع ٹریفک قوانین نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت ٹیکسی، بس، ٹرک اور ڈیلیوری ڈرائیورز سمیت پیشہ ور افراد 24 گھنٹوں کے دوران 9 گھنٹے سے زیادہ ڈرائیونگ نہیں کر سکیں گے، جبکہ نیند یا تھکن کی حالت میں گاڑی چلانے پر بھی سخت پابندی ہوگی۔ نئی پالیسی کے مطابق 4 سال یا اس سے کم عمر بچوں کے لیے گاڑی کی پچھلی نشست پر حفاظتی چائلڈ سیٹ لازمی کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائسنس کی مدت میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت اماراتی و خلیجی شہریوں کے لائسنس 10 سال اور غیر ملکی رہائشیوں کے لائسنس 5 سال کے لیے جاری ہوں گے، نیز تجدید سے قبل تمام ڈرائیورز کے لیے بینائی کا نیا معیار پر مبنی ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
5 November 2026
برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم
5 November 2026