LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم کراچی میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، 274 افراد گرفتار ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل، امریکا نے چھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بناکر تاریخ رقم کردی جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے: عطا تارڑ شمالی کوریا کا فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ، کروز میزائل حملوں کی مشقیں متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری 2027 سے نئے ٹریفک قوانین نافذ کرنے کا اعلان امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کا اعلان

شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا

Web Desk

5 November 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ‘کشمیر چوک انڈرپاس’ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبے کی تعمیراتی تفصیلات اور شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر چوک انڈرپاس منصوبہ ریکارڈ محض 27 دنوں کی مختصر ترین مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے منصوبے کی اتنی تیز رفتار اور معیاری تکمیل پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں اتنی برق رفتاری سے کسی منصوبے کو مکمل ہوتے نہیں دیکھا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ صرف 500 میٹر کا انڈرپاس نہیں بلکہ 4 کلومیٹر طویل سڑکوں کا نیٹ ورک ہے جو 1 ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔ یہ منصوبہ تخمینہ لاگت سے ڈھائی فیصد کم قیمت پر ‘ای پیڈز’ (E-PADS) کے شفاف نظام کے ذریعے ٹھیکے پر دیا گیا تھا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت 6 ہزار 340 نئے درخت لگائے گئے ہیں جبکہ کشمیر سے مناسبت رکھتے ہوئے دو دیدہ زیب مونومنٹس بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 2027ء میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے لیے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو (One Constitution Avenue) کی جے آئی ٹی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے، جس سے اربوں روپے مالیت کی جائیداد سی ڈی اے کو واپس مل گئی ہے۔