کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
5 November 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی اداروں کی زبوں حالی اور کراچی کے دیرینہ مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تعلیم و صحت سمیت تمام بنیادی بلدیاتی نظام مقامی حکومتوں کے تحت چلتے ہیں، لیکن پاکستان میں بلدیاتی ادارے مکمل طور پر صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ کراچی کے حقوق کے لیے شہریوں کو پوری طاقت کے ساتھ آواز اٹھانا ہوگی۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں پانچویں بار بلدیاتی انتخابات کا التوا اور نئی تاریخ کا اعلان ہوا ہے، جبکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سرے سے کرائے ہی نہیں گئے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ موجودہ سسٹم کے خلاف تقاریر کرتے ہیں، وہی عملی طور پر اس ظالمانہ نظام کے ساتھ تعاون کر کے تمام تر ابتر صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔
کراچی کے میگا پروجیکٹس پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 2005ء سے زیرِ التوا ‘کے فور’ (K-IV) واٹر پروجیکٹ کو جان بوجھ کر مکمل نہیں ہونے دیا گیا۔ اگر یہ منصوبہ بروقت مکمل ہو جاتا تو شہر کے ہر گھر میں پانی آتا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری کے اپنے گھر میں بھی پانی ٹینکرز سے آتا ہے، تو 18 سالہ اقتدار کا کیا فائدہ ہوا؟ انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج کا ’ایس تھری‘ منصوبہ 12 سال سے معطل ہے، 2016ء میں شروع ہونے والی گرین لائن بس سروس تاحال مکمل فعال نہیں ہو سکی، ریڈ لائن منصوبے نے مرکزی شاہراہوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ کے آر ٹی کے نام پر سرکلر ریلوے کے 8 افتتاح ہونے کے باوجود شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ بحال نہ ہو سکی۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
5 November 2026
برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم
5 November 2026
کراچی میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، 274 افراد گرفتار
5 November 2026